Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین میں کورونا ویکسین لگوانے کی شرح 92 فیصد سے زیادہ

حفاظتی تدابیر کی بدولت وائرس کی نئی لہر سے بچنا ممکن ہوسکا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت افرادی قوت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے کے 92.5 فیصد سے زیادہ ملازمین نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتوار کو پریس بریفنگ کے دوران ترجمان سعد الحمد نےکہا کہ’ سرکاری اور نجی سیکٹرز میں ویکسین لگوانے والوں کا تناسب اطمینان بخش ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں حفاظتی تدابیر کی بدولت ہی وائرس کی نئی لہر سے بچنا ممکن ہوسکا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کےلیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کی شرح سرکاری ملازمین میں 95.5 فیصد اور نجی شعبے کے ورکرز میں  92.5 فیصد سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز کی شح مسلسل کم ہورہی ہے۔
ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’ اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 73 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

شیئر: