Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن خریداری میں فراڈ، آئی فون کی جگہ پتھر اور صابن نکلے

مقامی شہری نے دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی شہری نے آن لائن پر آئی فون 13 پرومیکس طلب کیا تاہم جب پارسل موصول ہوا تو اس میں پتھر اور صابن دیکھ کر حیران رہ گیا۔ آن لائن کاروبار میں دھوکہ دہی کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مقامی شہری نے بتایا کہ اس نے آئی فون 13 پرومیکس کی آن لائن خریداری کی جس کی قیمت 5 ہزار ریال سے زیادہ تھی۔ ایک شخص سے رابطہ ہوا جس نے  آن لائن آئی فون فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی- 
مقامی شہری کا کہنا ہے کہ جب اس نے پارسل کھولا تو اس میں نئے آئی فون کے بجائے ایک پتھر، صابن اور گم کے سوا کچھ نہ تھا۔ 
مقامی شہری نے متعلقہ ادارے میں دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزارت تجارت بارہا انتباہ کر چکی ہے کہ کوئی بھی شہری یا مقیم غیر ملکی آن لائن کوئی بھی چیز کسی بھی غیر رجسٹرڈ ادارے سے نہ خریدے۔
وزارت تجارت واضح کر چکی ہے کہ رجسٹرڈ اداروں کی فہرست اس کی ویب سائٹ پر موجود ہے جو چیک کی جا سکتی ہے۔ 
 

شیئر: