Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن: شوٹنگ راؤنڈ کے چیلنج میں باپ اور بیٹا مد مقابل

شوٹنگ فیلڈ کے میدان میں سعودی شہری عبداللہ الرشید کے مد مقابل کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا بیٹا ریان تھا (فوٹو: العربیہ)
ریاض سیزن میں ’کومبیٹ فیلڈ‘ زون میں اس وقت دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جب شوٹنگ فیلڈ میں باپ اور بیٹا آمنے سامنے آ گئے۔
العربیہ کے مطابق  کورونا کی وبا کے سبب دو برس سے شوٹنگ راؤنڈ کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا مگر اس سال دیگر سرگرمیوں کے علاوہ شوٹنگ کے مقابلے بھی ہوئے۔
شوٹنگ فیلڈ کے میدان میں سعودی شہری عبداللہ الرشید کے مد مقابل کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا بیٹا ریان تھا۔
50 برس سے زیادہ عمر کے عبداللہ نے گن کیبنٹ میں خصوصی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ وہ ڈش کو ہوا میں اڑائے جانے کے منتظر تھے تا کہ اسے نشانہ بنا کر زمین پر گرا دیں۔
عبداللہ کے مطابق اس زون میں سب سے پر کشش چیز ہتھیاروں کی نمائش اور پھر شوٹنگ فیلڈ ہے۔
عبداللہ نے بتایا کہ وہ اپنے شوٹنگ کے شوق کے سبب مملکت سے باہر کا سفر بھی کر چکے ہیں۔
عبداللہ الرشید کے بیٹے ریان کہتے ہیں کہ ڈش شوٹنگ ریاض سیزن کی سب سے خوبصورت سرگرمی ہے۔
ریان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے والد کو دیکھ کر شوٹنگ کا شوق پیدا ہوا۔ یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب میں اس سطح پر پیشہ ورانہ نوعیت کے شوٹنگ مقابلے ہو رہے ہیں۔

شیئر: