Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگین خلاف ورزیوں پر طائف کا مشہور ریستوران بند

’ریستوران میں صفائی کا خاص فقدان تھا جبکہ کارکنوں میں سے بعض کے پاس صحت کارڈ نہیں تھا‘ (فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے سنگین خلاف ورزیوں پر عشیرہ میں واقع ایک مشہور ریستوران سربمہر کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریستوران میں صفائی کے فقدان کے علاوہ غیر معیاری گوشت اور مرغیاں ضبط ہوئی ہیں۔
ریستوران کے کچن میں ملازمین کے سونے کے لیے بستر رکھے ہوئے تھے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ریستوران کی انتظامیہ نے کچن کے پاس ملازمین کے سونے کے لیے چند چارپائیوں کا انتظام کر رکھا تھا جو بلدیہ کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے‘۔
’ریستوران میں صفائی کا خاص فقدان تھا جبکہ کارکنوں میں سے بعض کے پاس صحت کارڈ نہیں تھا‘۔
 
’ریستوران سے سربمہر کردیا گیا ہے، وہاں ضبط ہونے والی تمام اشیا تلف کردی گئی ہیں، ملازمین کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی کے لیے مالکان کو طلب کیا گیا ہے‘۔

شیئر: