Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے لیے تکنیکی، فنی اور تجارتی مہارت پیش کرنے والا گروپ

ہمارے آئیڈیاز وہ قیمتی سرمایہ ہے جسے ہم مملکت میں لانا چاہتے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
چھ سعودی شہریوں  کے گروپ نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے جس کا مقصدتخلیق کاروں اور کاروباری افراد کو مملکت میں ابتدائی تصور اور مصنوعات کی کمرشلائزیشن کے درمیان فرق ختم کرنے میں مدد کرنا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق اس گروپ میں شامل سارہ الغیثی، حسام النماری، سمیع برناوی، صادق النمر، اسماعیل الراوی اور علی السدیری نے2017 میں سعودی عرب میں پائیدار  جدید تخلیق کاری کی خدمات کی بنیاد رکھی تھی۔
اس گروپ کا مقصد اپنے شراکت داروں کے لئے گھر کے اندر رہتے ہوئے مسائل  کا مکمل حل پیش کرنا ہے۔

شراکت داروں کے ساتھ مل کر مصنوعات بھی تیار کر رہے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

گروپ نے اس کام کے آغاز کے طور پر تکنیکی، فنی اور کاروباری مہارت کے ساتھ کسی کمپنی کو اپنی مصنوعات بنانے اور اس سے متعلقہ تمام خدمات فراہم کرنے کے منصوبے  کی بنیاد رکھی ہے۔
گروپ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انہیں اس منصوبے سے متعلق ابتدائی خیال اس وقت آیا جب انہوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی کار تیار کرنے کے پروجیکٹ پر مل کر کام کیا۔
گروپ میں شامل سارہ الغیثی نے بتایا ہے کہ اس پروجیکٹ کے دوران ہم نے محسوس کیا کہ ہمارے پاس آئیڈیاز کو ایسی مصنوعات میں تبدیل کرنے کا جذبہ اور صلاحیت موجود ہے جو مارکیٹ میں اپنا آپ منوا سکتی ہیں اور اچھا منافع بھی لا سکتی ہیں۔
انہوں نے ارادہ کیا ہے کہ تمام چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آئیڈیاز کو تجارتی سطح پر منافع بخش مصنوعات میں منتقل کریں گے جو سعودی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

 ہمارے آئیڈیاز مارکیٹ میں اپنا آپ منوا سکتے اور اچھا منافع لا سکتے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

سارہ الغیثی کا کہنا ہے کہ ہمارے آئیڈیاز وہ  قیمتی سرمایہ ہے جسے ہم مملکت میں لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مملکت میں ہم جتنی مصنوعات تیار کر رہے ہیں ان کی تعداد میں اضافہ کرکے ہم علم پر مبنی معیشت میں بہترتبدیلی لا سکتے ہیں۔
اس گروپ میں سے ہر ایک اپنے شعبے میں ماہر ہے اور ہر پروجیکٹ جس پر وہ کام کر رہے ہیں وہ ضروریات کے مطابق تشکیل دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار میں بہتر نتائج  دیکھنے  والوں کے لیے معاشی فوائد کے ساتھ بہترحل تلاش کر سکیں۔
اس کے علاوہ یہ افراد اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی کاروباری ٹیم کی طرف سے پائیدار ایجادات کے لیے مارکیٹ میں اپنی مصنوعات بھی تیار کر رہے ہیں۔
 

شیئر: