Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے منیجر کی ملازمت چھوڑ کر بیکری کھول لی

علاقے میں بیکری مصنوعات ہاتھوں ہاتھ لی جا رہی ہیں۔(فائل فوٹو )
سعودی عرب کے ریجن الاحسا میں سعودی نوجوان نے منیجر کا عہدہ چھوڑ کر بیکری کھول لی ہے۔
سعودی نوجوان نے بیکری کا کاروبار کرنے کے لیے گولڈ مارکیٹ میں منیجر کی ملازمت کو خیر باد کہہ دیا۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی نوجوان کا کہنا تھا کہ ’دس برس تک اپنے خاندان کے مشہور گولڈ شو روم میں منیجر کے طور پر کام کر رہا تھا تاہم مجھے بیکری کا کام پسند تھا‘۔
 ’اس حوالے سے تیاریاں کرتا رہا اور ایک وقت  آیا جب اپنے گھر میں ایک چھوٹی سے یورپی بیکری قائم کرکے کاروبار شروع کیا‘۔
علی نے بتایا کہ’ پورے علاقے میں اس کی بیکری مصنوعات ہاتھوں ہاتھ لی جا رہی ہیں‘۔
سعوی نوجوان نے بتایا کہ’ اسے انگریزی نہیں آتی تھی۔ بیکری کے کاروبار میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آن لائن لائن اور دیگر ٹریننگ کور س بھی کیے ہیں‘۔
’بیکری نے بیشتر کام خود کرتا ہوں اب اس کاروبار کو مزید ترقی دینے کی کوشش ہے‘۔

شیئر: