Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنیچر اور خوبصورت فن پارے تخلیق کرنے والا سعودی کاریگر

گھر والوں نے ہنر سیکھنے کی ترغیب بھی دی(فوٹو ایس پی اے)
مملکت میں نوجوان سعودی کارپینٹر احمد البدرانی نے درختوں کے ٹکڑوں کو منفرد گھریلو فرنیچر اور خوبصورت فن پاروں میں تبدیل کرنے میں مہارت حاصل کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق احمد البدرانی کا کہنا ہے کہ پانچ برس قبل کارپینٹر کا کام شروع کیا تھا۔
گھر والوں نے اس کی حوصلہ افزائی کی اور مالی مدد کے ساتھ یہ ہنر سیکھنے کی ترغیب بھی دی۔

سعودی نوجوان نے گھر میں ایک چھوٹا سا ورکشاپ قائم کیا ( فوٹو ایس پی اے)

سعودی نوجوان کا کہنا ہے کہ گھر میں ایک چھوٹا سا ورکشاپ قائم  کیا جہاں اپنا خالی وقت گزارتا تھا، وقت گزرنے کے ساتھ ہنر سیکھ لیا۔ دل میں یہ خیال آیا کہ تاریخ کی کتابوں میں آتا ہے کہ بزرگ ہستیوں نے بھی کارپینٹر کا کام کیا ہے۔
احمد البدرانی کا کہنا ہے کہ اس پیشے میں کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ ایک تو یہ کام مسلسل سیکھتا رہا۔ دوسرے خود اعتمادی کا جذبہ بھی اس میں معاون بنا۔ چاہتا ہوں کہ مستقبل میں بین الاقوامی شناخت کے حامل فرنیچر کی کوئی فیکٹری قائم کروں۔
سعودی نوجوان نے کہا کہ سعودی لڑکیاں اور لڑکے ان دنوں تمام شعبوں میں اپنی قسمت آزمانے لگے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ نیا کرکے دکھانے کے جذبے سے کام کررہے ہیں۔ 

شیئر: