Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن : ایک ماہ میں 30 لاکھ وزٹر

’نہ صرف پورے ملک سے سیاح آرہے ہیں بلکہ خلیجی ممالک سے بھی سیاحوں کی آمد جاری ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض سیزن کی مختلف سرگرمیاں جاری ہیں جہاں ایک ماہ کے دوران وزٹروں کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن میں 14 سے زیادہ مقامات میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن میں نہ صرف پورے ملک سے سیاح آرہے ہیں بلکہ خلیجی ممالک سے بھی سیاحوں کی آمد جاری ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آئندہ دنوں میں مزید نئی سرگرمیوں کا اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں مختلف ذوق رکھنے والوں کی دلچسپی مد نظر رکھی جائے گی‘۔
 
 

شیئر: