Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈلیوری بوائیز کو ماہانہ 3 ہزار ریال مالی امداد دینے کا فیصلہ

’اتصالات و کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت ہیومن ریسورسز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے‘ ( فوٹو: البیان)
ہوم ڈلیوری ایپ میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کو ماہانہ 3 ہزار ریال امداد دی جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتصالات و کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت ہیومن ریسورسز اور ہیومن ریسورسز فنڈ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ہوم ڈلیوری کی رجسٹرڈ ایپلیکیشنز میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کو آمدنی کے ذرائع میں تنوع لانے کی ترغیب دی جائے گی‘۔
’اس کے لیے ضروری ہے کہ ماہانہ امداد حاصل کرنے والے نوجوان رجسٹرڈ ایپ کے تحت کام کرتے ہوں اور انہوں نے وزارت ہیومن ریسورسز سے آزادانہ طور پر کام کرنے کا اجازت نامہ لے رکھا ہو‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ماہانہ امداد ہوم ڈلیوری کی ایک طے شدہ تعداد پوری کرنے پر دی جائے گی‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ہوم ڈلیوری کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے جس میں سعودی نوجوانوں کو اس میں مستقل کام کرنے یا فارغ اوقات میں اضافی آمدنی کا ذریعہ بنانے پر ابھارا جا رہا ہے‘۔
 

شیئر: