Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی ملیشیا نے صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فوجی اڈے میں تبدیل کردیا

ایئر پورٹ پر فضائی نظام کے موثر ہونے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔( فوٹو الاخباریہ)
عرب اتحاد برائے یمن نے صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ایئرپورٹ کو فوجی اڈے میں تبدیل کردیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صنعا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اقوام متحدہ کے طیارے کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت فضائی نظام کے موثر ہونے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔
ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ارکان اقوام متحدہ کے طیارے کو متحرک فضائی ہدف فرض کرکے کسی بھی جہاز کو فضائی حدود میں روکنے اور تباہ کرنے کے آپریشن کی فرضی مشق کر رہے ہیں۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ’وڈیو سے یہ بھی شواہد ملتے ہیں کہ حوثی باغی صنعا ائیرپورٹ پر فوجی بیرکس جس میں ورکشاپس، بوبی ٹریپس، ڈرون اور بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنے، انہیں حملوں کے لیے تیار کرنے کے لیے سائٹ بھی قائم کیے ہوئے ہیں‘۔
عر ب اتحاد کے مطابق ’صنعا ایئر پورٹ کو جنگی تجربات اور سرحد پار حملوں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے‘۔

شیئر: