Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ الرین ہائی وے جزوی طور پر بند، مسافروں کو انتباہ

’مذکورہ شاہراہ میں مرمت کا کام آج منگل کو صبح آٹھ بجے سے شروع ہوا ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے بیشہ الرین ہائی وے کے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ مرکز قمران سے آگے روڈ میں مرمت کے باعث اسے جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ روڈ کے مذکورہ حصے میں ٹریفک کے لیے متبادل راستہ کھول دیا گیا ہے۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’بیشہ الرین ہائی وے جہاں 30/279 کلومیٹر کا بورڈ نصب ہے وہاں سے آگے مرمت کے کام آج منگل کو صبح آٹھ بجے سے شروع ہوا ہے۔‘
’مذکورہ ہائی وے کے اس حصے کو دو طرفہ کیا جا رہا ہے جہاں شام چار بجے تک کام جاری رہے گا۔‘

شیئر: