Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا سے ہلاکتوں میں کمی کی بڑی وجہ کیا ہے؟

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک آٹھ ہزار کے لگ بھگ اموات ہوئی ہیں۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب میں وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی کی بڑی وجہ ملک میں وبا سے بچاو کا شعور و آگہی ہے۔
مملکت میں وبا کے آغاز سے لے کر اب تک آٹھ ہزار کے لگ بھگ اموات ہوئی ہیں۔ اموات کی کمی کا باعث یہ ہے کہ معاشرے میں متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسین لینے کا اہتمام کیا گیا۔  
الوطن اخبار کے مطابق وزارت صحت نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وبا سے متعلق کسی بھی وقت مشاورت یا استفسار کےلیے 937 پر رابطہ کریں۔
علاوہ ازیں سعودی وزارت صحت نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو پھر ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک بوسٹر ڈوز جلد از جلد لگوا لیں۔
عاجل ویب کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ تیسری خوراک لینے کی صورت میں وائرس لگنے کا خطرہ کم سے کم ہو جاتا ہے۔
بوسٹر ڈوز لینے سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ امراض سے تحفظ کے لیے ویکسین سادہ، محفوظ اور موثر ذریعہ ہے۔
وزارت نے بتایا کہ تیسری خوراک معمر افراد کے لیے بہت اہم ہے۔ عام افراد کے مقامبلہ میں معمر افراد کو وائرس لگنے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔
وزارت نے بوسٹر ڈوز کے اثرات کے حوالے سے بتایا کہ بوسٹر ڈوز لینے پر بعض افراد کو تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔ سر میں درد ہوتا ہے۔ انجکشن کی جگہ درد ہونے لگتا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ اور جسم میں کپکپی کی کیفیت بھی ہوسکتی ہے۔
 

شیئر: