Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی تیل کے علاوہ برآمدات میں 28 فیصد سے زائد اضافہ

پلاسٹک اور کیمیائی مصنوعات کی ترسیل میں اضافے کے باعث برآمدات کی مالیت بڑھی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی تیل کے علاوہ مصنوعات کی برآمدات میں 28 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز نے جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں غیر تیل برآمدات میں 28.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
پلاسٹک اور کیمیائی مصنوعات کی ترسیل میں اضافے کے باعث برآمدات کی مالیت بھی بڑھی ہے۔
ستمبر میں غیر تیل برآمدات میں 38.2 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات کی مالیت 18.3 ارب سعودی ریال سے بڑھ کر 25.3 ارب سعودی ریال کی ہوئی تھیں۔
سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں مجموعی طور پر برآمدات 71.8 فیصد کی سالانہ شرح کے حساب سے بڑھی ہیں۔
برآمدات کی مالیت اضافے کے بعد 45.8 ارب سعودی ریال ہو گئی ہے جو ستمبر 2020 میں 42 ارب سعودی ریال تھی۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ مشینری، الیکٹرک آلات اور کیمیائی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہے۔
اگست 2021 کے مقابلے میں برآمدات کی مالیت میں 11 فیصد کمی ہوئی ہے۔

شیئر: