Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت عرب دنیا میں سونے کے کاروبار میں سرِ فہرست

سونے کے کاروبار میں سعودی عرب کا حصہ 27.7 فیصد ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کے کاروبار کا حجم عرب دنیا کے کل کاروبار کا ایک چوتھائی تک پہنچ گیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق 2021 کے دوران بھی سعودی عرب دوسری بار عرب دنیا میں سونے کے کاروبار میں سرِ فہرست رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں تمام عرب ملکوں میں سونے کا جتنا کاروبار ہوا اس کا چوتھائی سے زیادہ سعودی عرب میں ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی عرب کا حصہ 27.7 فیصد ہے۔
 گزشتہ نوے روز کے دوران مملکت میں گیارہ ٹن سونے کا سودا ہوا۔ مملکت 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ سونا خریدنے والے دس ممالک میں نویں نمبر پر ہے۔  
عرب ممالک میں سالِ رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران سونے کے کاروبار کا حجم چالیس فیصد تک بڑھ گی۔ 39.7 ٹن سونے کا کاروبار ہوا ہے۔
جولائی سے ستمبر 2021 کے دوران عرب ممالک میں سونے کے کل کاروبار کا 20 فیصد سعودی عرب میں ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران مملکت نے گیارہ ٹن سونا فروخت کیا جبکہ 2020 کے دوران 9.6 ٹن سونا فروخت کیا گیا تھا۔  
سونے کے کاروبار میں سعودی عرب، مصر اور امارات سے آگے ہے۔ کویت عرب ملکوں میں سونے کے سودوں کے حوالے سے چوتھے نمبر پر رہا۔  
 

شیئر: