مصر: روٹی کےلیے لائن میں لگے کئی افراد کو ٹرک نے کچل دیا
جمعرات 25 نومبر 2021 20:19
حداثے میں 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں داخل کردیا (فوٹو، عاجل نیوز)
مصر میں تیز رفتار ٹرک نے روٹی کےلیے لائن میں کھڑے دسیوں افراد کو کچل دیا ـ ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر بیکری میں جاگھسا تھاـ
مصری جریدہ ’الویام ‘ کے مطابق مصری صوبے الشرقیہ کے قریہ میں درجنوں دیہاتی بیکری سے روٹی خریدنے کے لیے لائن میں کھڑے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرلائن میں کھڑے افراد پر چڑھ گیا جس سے وہاں موجود سے 17 افراد زخمی ہو گئے۔
مصری جریدے کو وہاں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرک کو بڑھتے دیکھ کرلوگ کچھ سمجھ نہ سکے اور بہت سے لوگوں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملا اسی اثنا میں ٹرک وہاں کھڑے لوگوں کو کچلتا ہوا بیکری میں جا گھسا۔
عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی تھی جس سے کئی افراد جھلس گئے ، آگ پر قابو پا لیا گیا اور متاثرین کو علاج کی غرض سے سنٹرل ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔