Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کی تیسری توسیع والے حصے میں بھی زائرین کے لیے انتظامات

تیسری توسیعی والے حصے میں صفائی کے انتظامات بھی تیز کردیے گئے( فوٹو ٹوئٹر حرمین)  
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے نمازیوں کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع والے حصہ میں قالین بچھانے کے ساتھ وہاں آب زم زم کی فراہمی کا انتظام کیا ہے جبکہ صفائی کے انتظامات بھی تیز کر دیے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع والے حصے میں بڑی تعداد میں نمازی آسانی سے عبادت کر سکیں گے۔ مختلف مصلوں کے درمیان راہداریوں کا بھی بندوبست ہے۔ 

نئے حصے میں آب زم زم کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر حرمین)

تیسری سعودی توسیع سے ٹوائلٹ کمپلیس بھی منسلک ہے اور راہداریاں کشادہ ہیں۔ تعمیراتی کام جاری رہنے کے باوجود نمازیوں کوآمد ورفت میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہو رہی۔ 
تیسری سعودی توسیع پروجیکٹ کے ڈائریکٹر انجینیئر ولید المسعودی نے بتایا کہ نمازیوں کو آنے جانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے الیکٹرانک زینے بھی موثر کر دیے گئے ہیں۔ ایئرکنڈیشن چل رہے ہیں جبکہ روشنی اور ماحول کو معطر رکھنے کا انتظام بھی ہے۔
مختلف زبانوں میں قرآن پاک مترجم نسخے بھی رکھ دیے گئے ہیں۔ 

شیئر: