Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 29 نئے مریض، مزید دو اموات

سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ سنیچر27 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سنیچر کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 29 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 40 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا  کےمزید دو مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 832 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 44 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار671 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار 824 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 72 لاکھ 43 ہزار318 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: