Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز 24 رہ گئے

چارکروڑ 72 لاکھ 22 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ جمعہ 26 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جمعے کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 24 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 44 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا مزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 830 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 45 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار 642 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار 784 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 72 لاکھ 22 ہزار767 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: