Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس تیار کرنے والا غیر ملکی گرفتار

اطلاع ملنے پرملزم کے ٹھکانے پرچھاپہ ماراگیا ( فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جازان ریجن میں پولیس نے اقامہ اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس تیار کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے ۔جعل سازی کے ذریعے سرکاری شناختی دستاویزات رقم لے کر تیار کرنے کا الزام ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ’اطلاع ملی تھی کہ جازان ریجن میں ایک غیر ملکی رقم لیکر اقامہ کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس جعلی طورپر تیار کر رہا ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ زیر حراست غیر ملکی کا تعلق پاکستان سے ہے‘۔
’اطلاع ملنے پر اس کے ٹھکانے پرچھاپہ ماراگیا جہاں سے متعدد جعلی کارڈ ،اس کی تیاری میں استمعال ہونے والے کمپیوٹر و دیگر اشیا ضبط  کی گئی ہیں‘۔ 
بیان کے مطابق ’ملزم کے خلاف جعل سازی کا کیس درج کرکے اسے ریجنل پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے جہاں مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں پیش کیاجائے گا‘۔
 

شیئر: