Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار تارکین گرفتار

’7552 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر قیام و کام کرنے والے 14 ہزار 780 تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان کو 18 نومبر سے 24 نومبر 2021 کے دوران پکڑا گیا ہے۔
ملک بھر میں جاری غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم کی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’7552 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’اسی طرح 5699 گرفتار شدگان درانداز تھے جبکہ 1529 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 429 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 70 فیصد یمنی، 28 فیصد ایتھوپی اوردو فیصد دیگر ملکوں کے شہری ہیں‘۔
’اسی طرح 36 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملک کی سرحد عبور کر کے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی افراد کو پناہ دینے اور ان کی مدد کر نے پر 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔

شیئر: