Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والا شخص گرفتار

’مذکورہ شخص نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو منشیات فروشی کے لیے استعمال کرتا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات نے سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارے کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سعودی شہری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو منشیات فروشی کے لیے استعمال کرتا تھا‘۔
’وہ نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنے اور پھر انہیں مختلف قسم کی منشیات فروخت کرنے کی ترویج کر رہا تھا‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’اس کی اطلاع ملتے ہی شناخت کرلی گئی اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدہ شخص سے تفتیش جاری ہے  اور اسے پبلک پراسیکیوشن رفحا دفتر کے حوالے کیا جائے گا‘۔

شیئر: