Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما کی تعطیلات، السعودیہ کی پروازوں میں 9 لاکھ سے زیادہ نشستیں

ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے( فوٹو الوطن)
 سعودی عربین ایئر لائنز السعودیہ نے رواں تعلیمی سال کا پہلا دورانیہ مکمل ہونے پر 25 نومبرسے 4 دسمبر 2021 تک ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا نیا شیڈول جاری کیا ہے۔
 موسم سرما کی تعطیلات کے باعث سعودی شہری اور مقیم غیرملکی خاندان تعلیمی ادارے بند ہونے پر اندرون اور بیرون ملک سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق مملکت میں مختلف سیاحتی مقامات کے لیے بھی بری راستوں کی بجائے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی پروازوں سے سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔ 
السعودیہ نے موسم سرما کی تعطیلات پر ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں 9 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ نشستیں مہیا کی ہیں۔
السعودیہ کے 144 طیارے 4 ہزار سے زیادہ پروازیں فراہم کر رہے ہیں۔
تعطیلات کے دوران فضائی نشستوں کا یومیہ أوسط 94.3 ہزار اور پروازوں کا 467 ہے۔

شیئر: