Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرام کیلئے وقت چاہئے،سونم

ممبئی ..باکس آفس پر فلم ہٹ ہوتے ہی تر اداکار فوری طور پر دوسری فلم سائن کر لیتے ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نئی فلم سائن کرنے میں وقت لینا چاہتی ہیں۔ سونم کپور کی فلم’نیرجا‘نہ صرف باکس آفس پر ہٹ رہی فلم میں ان کے کردار کو بھی کافی سراہا گیا، اس کے باوجود سونم نے کوئی فلم سائن نہیں کی۔ سونم نے بتایا کہ میں نہیں جانتی لوگ میرے تعلق سے لوگ کیا باتیں کرتے ہیں ، مجھے اس سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ میں اپنی فلموں میں وقت ضرور لیتی ہوں۔ مجھے خود کو تروتازہ کرنے اور خود کو سمجھنے کے لئے وقت چاہئے۔ مجھے آگے کیا کرنا ہے اس پر غوروخوض کرتی ہوں۔ نیرجا فلم کرنے کے بعد سے وقفہ چاہتی تھی، میرے لئے کافی تھکادینے والی فلم تھی، فلم کی شوٹنگ اور پروموشن کے بعد بری طرح تھک چکی تھی، اس لئے آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ رواں برس سونم کپور راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بن رہی سنجے دت کی بائے پک، ریا کپور کی ویرے ویڈنگ اور آر بالکی کی پیڈمین میں نظر آنے والی ہیں۔ 
 

 

شیئر: