حال ہی میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے فرانس میں مشہور ’کانز فلم فیسٹیول‘ نے دوسری مرتبہ شرکت کی۔
79 واں سالانہ کانز فلم فیسٹیول رواں ماہ کی 12 تاریخ کو شروع ہوا جو 23 مئی تک فرانس کے ساحلی علاقے فرنچ رویرا میں جاری رہے گا۔
’کانز فلم فیسٹیول‘ میں حسبِ روایت انڈیا کی چند شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں جس میں عالیہ بھٹ بھی شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
-
عالیہ بھٹ کی پانچ ٹاپ ریٹڈ فلمیں کون سی ہیں؟Node ID: 896007
ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں عالیہ بھٹ نے پیچ پنک رنگ کا دلکش کاؤچر گاؤن زیب تن کیا، جسے کلاسک خوب صورتی اور رومانوی انداز کا حسین امتزاج قرار دیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر واک کی اور فوٹوگرافروں کے سامنے پوز بھی دیے، تاہم وہاں انہیں ملنے والا ردِعمل سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔
کانز ریڈ کارپٹ پر کیا ہوا؟
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ فوٹوگرافرز کی جانب ہاتھ ہلا رہی تھیں، لیکن کئی غیرملکی فوٹوگرافرز نے مبینہ طور پر انہیں نظر انداز کرتے ہوئے اپنے کیمرے نیچے کر لیے۔
اگرچہ چند فوٹوگرافرز نے تصاویر بنائیں، مگر مجموعی طور پر انہیں وہ توجہ نہ مل سکی جس کی توقع کی جا رہی تھی۔
ویڈیو میں عالیہ کو بعد میں مُڑ کر چند موبائل فونز اور کیمروں کی طرف پوز دیتے بھی دیکھا گیا۔ یہی لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ٹرولز نے اسے میمز کا موضوع بنا لیا۔
سوشل میڈیا پر مِلا جُلا ردعمل
انٹرنیٹ صارفین عالیہ بھٹ کے اس لمحے پر منقسم نظر آئے۔ کچھ افراد نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کئی مداح ان کے دفاع میں بھی سامنے آئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کافی شرمندہ کرنے والا منظر ہے۔ کانز ایک عالمی فلمی پلیٹ فارم ہے اور اس میں عالیہ بھٹ نے دوسری مرتبہ شرکت کی، لیکن وہاں شاید ہی کوئی انہیں جانتا ہو۔‘
so embarrassing man. cannes is a global movie stage & this her 2nd appearance, yet nobody knows her, no pap flashed a single camera at her. who is she waving at? none looks interested. serious aura deficit! pic.twitter.com/GYuNMrmr6F
— Neeche Se Topper (@NeecheSeTopper) May 13, 2026
ایک اور صارف نے ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’بھلا اس بات سے کیا فرق پڑتا ہے کہ فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لے رہے تھے یا نہیں؟ انہیں پھر بھی مدعو کیا گیا تھا اور انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ شرکت کی۔‘
Who cares if photographers are clicking her or not? She was still invited and participated with full confidence. Indians living all around the world know her. She is representing Indian artists, so chill.
— anita chaudhary (@anitach12276032) May 13, 2026
محمد وسیم نے دعویٰ کیا کہ ’میں نے فرانس کے ایک فلم فیسٹیول میں انٹرن شپ کی ہے، یقین کریں وہاں لوگ شاہ رخ خان کو بھی نہیں جانتے، اِن اداکاروں کا تو کوئی چانس ہی نہیں۔ سچ یہ ہے کہ یہ لوگ خود پیسے دے کر وہاں آتے ہیں، انہیں تو کوئی باقاعدہ دعوت بھی نہیں دیتا۔‘
I interned in film festival in France believe me they don’t even know SRK and these actors no chance they pay themselves to come here no one invites tbh
— Mohammed Anees (@ayeshaaleem2007) May 13, 2026
ایک صارف نے لکھا کہ ’اس سے زیادہ فوٹوگرافرز تو میرے ڈرائیور کی فوٹو لے رہے ہوتے ہیں جب وہ رینج روور پارک کرتا ہے۔ وہ خود کو مین کریکٹر سمجھ کر آئی تھی، مگر ہجوم نے کہا ’نیکسٹ‘۔‘
Ya salam... even my driver gets more paparazzi when he parks the Range Rover She’s serving main character but the crowd said 'next'
— Warda Al-Saud (@al_saudigirl) May 13, 2026
ادیتیا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’عالیہ بھٹ کانز کے ریڈ کارپٹ پر ہاتھ ہلا رہی تھیں اور فلائنگ کسز بھی دے رہی تھیں، مگر ایسا لگ رہا تھا کہ کسی فوٹوگرافر کو اُن کی تصاویر لینے میں خاص دلچسپی نہیں تھی۔‘
Alia Bhatt was waving and blowing kisses on the Cannes red carpet, but not a single photographer seemed interested in clicking her photos. pic.twitter.com/BNqeZKzQ7G
— Aditya. (@Adityaverce) May 13, 2026












