Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شراء الطاقہ کمپنی کو سرکاری ملکیت میں دینے کا فیصلہ

شراء الطاقہ کمپنی کے سو فیصد حصص اب تک بجلی کمپنی کے ہیں، آئندہ اس کی مالک سرکار ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ’شراء الطاقہ‘ کمپنی کو بجلی کمپنی سے جدا کر کے سرکار کی ملکیت میں دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس فیصلے سے حصص ہولڈرز کا کوئی نقصان نہیں ہوگا البتہ اس سے بجلی نظام کی کارکردگی بہتر اور موثر ہوگی۔
شراء الطاقہ کمپنی کے سو فیصد حصص اب تک بجلی کمپنی کے ہیں۔ آئندہ اس کی سو فیصد مالک سرکار ہوگی۔
سعودی بجلی کمپنی نے ’سعودی تداول‘ پر بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ’وزیر توانائی نے اطلاع دی ہے کہ سعودی کابینہ نے اس بات کی منظوری دیدی ہے کہ شراء الطاقہ کمپنی کے جملہ مالکانہ حقوق سعودی بجلی کمپنی سے سرکا ر کی ملکیت میں دئیے دیئے جائیں‘۔
’حصص کی خرید و فروخت کی منظوری دیدی گئی ہے۔ حصص کی منتقلی کی قانونی کارروائی مکمل کرلی جائے گی‘۔
وزیر توانائی بجلی سیکٹر کی تنظیم نو کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
یہ فیصلہ نومبر 2020 میں اس مالیاتی و ادارہ جاتی اصلاحات کا حصہ ہے جس کا اعلان بجلی کے شعبے کی تنظیم نو پروگرام کے تحت کیا گیا تھا۔
اس عمل کی نگرانی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اعلی کمیٹی کر رہی ہے۔

شیئر: