Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمولا ون ریسنگ: ٹیمیں سعودی عرب پہنچ گئیں، شائقین شدت سے منتظر

جدہ میں فارمولا ون ریسنگ کا انعقاد تین سے پانچ دسمبر تک ہو گا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فارمولا ون ریسنگ ٹیموں کی آمد کے بعد ملک میں منعقد ہونے والی پہلی گرینڈ پرکس کے آغاز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت برائے کھیل اور سعودی آٹو موبیل و موٹر سائیکل فیڈریشن کے عہدیدار فارمولا ون ریسنگ ٹیموں کے اراکین کے خیرمقدم کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
سعودی عرب میں کھیلوں کی سب سے بڑی تقریب ’فارمولا ون‘ تین سے پانچ دسمبر تک جاری رہے گی جس کے لیے جدہ میں خصوصی ٹریک بھی بنایا گیا ہے۔
تقریب سے قبل فارمولا ون ریسنگ میں شرکت کرنے والے مزید ڈرائیور بھی آئندہ دنوں میں جدہ پہنچیں گے۔
ایلپائن ایف ون اور سکوڈیریا فیراری کی ٹیموں نے جدہ میں ریسنگ کی تیاری شروع کر دی ہے۔
جدہ ایئرپورٹ کے لاؤنج کو فارمولا ون کے جھنڈوں اور لوگوز کے علاوہ ایف ون ریسنگ گاڑیوں اور ڈرائیورز کی تصاویر سے آراستہ کیا گیا ہے۔
جدہ میونسپلٹی نے کنگ روڈ اور ریسنگ ٹریک کو بھی فارمولا ون کے جھنڈوں اور نعروں سے سجایا ہے۔

شیئر: