Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور میکسیکو کے تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ

شہزادہ فیصل بن فرحان نے میکسیکو انٹرنیشنل ریلیشن کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو میکسیکو سٹی میں میکسیکو انٹرنیشنل ریلیشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر سرخیوکوسیر اور کونسل کے ممبران نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور میکسیکو کے تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کے رشتے مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے مفادات کی تکمیل کےلیے مشترکہ کوششوں میں یکجہتی کے لیے دونوں ملکوں کے عہدیداروں کے درمیان ملاقات کی ضرورت بھی اجاگر کی گئی ہے۔  
ملاقات میں دونوں ملکوں میں رونما ہونے والی تیز رفتار تبدیلیاں اور سعودی عرب اور میکسیکو کے زیادہ خوشحال اور زیادہ ترقی یافتہ مستقبل کے حوالے سے خیالات بھی زیر بحث آئے۔ 
کونسل کے چیرمین و ارکان اور سعودی وزیر خارجہ نے دہشتگردی و انتہا پسندی اور ہرطرح کے تشدد کے خلاف جنگ کے سلسلے میں دونوں ملکوں کی کاوشوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ 
میکسیکو میں متعین سعودی سفیر ہیثم المالکی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداؤد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 

شیئر: