Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی، بے گھر افراد کی مردم شماری

  کراچی ...ملک میں چھٹی مردم شماری کے دوران کراچی میں بے گھر افراد کو شمار کرنے کے خصوصی مرحلے کا آغاز ہو گیا۔گذشتہ رات 10 سے صبح 4 بجے تک بے گھر افراد کو شمار کئے جانے کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر کئی منشیات فروش اور بے گھر افراد بھاگ نکلے۔ لیاقت آباد، سولجر بازار سمیت عبداللہ شاہ غازی کے اطراف مردم شماری کا کام مکمل کرلیا گیا تاہم بیشتر مقامات اب بھی باقی ہیں۔ ایسے افراد جن کے شناختی کوائف موجود نہیں تھے۔ شمار کنندہ عملے نے ان افراد کے بارے میں قریبی پولیس تھانے کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے نام فارم میں درج کر لئے۔مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 اپریل تک مکمل ہوجائے گا ۔دوسرے مرحلے کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔
 

 

شیئر: