Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی ایس ایس امتحان اردو میں لینے کا فیصلہ معطل

لاہور..لاہور ہائی کورٹ نے 2018 میں سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کا فیصلہ معطل کر دیا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ انگریزی میں گریجویشن کرنیوالے سی ایس ایس کا امتحان اردو میں کیسے دے سکتے ہیں؟وفاقی حکومت بتائے سلیبس کی اردو میں تیاری کیلئے کتنا وقت درکار ہے ؟۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ وفاق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سی ایس ایس کا امتحان 2018 میں اردو میں لینا ممکن نہیں کیونکہ اس حوالے سے تیاری مکمل نہیں ۔ سی ایس ایس کے 51 میں سے 43 مضامین کا اردو میں ترجمہ نہیں ہو سکا ۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے سی ایس ایس 2018 کے امتحانات اردو میں لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے خلاف وفاقی حکومت نے درخواست دائر کی تھی ۔

 

شیئر: