Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکروٹنگ ایجنسی میں غیر ملکی ورکرز پر حملہ، ملزمان کی گرفتاری

غیر ملکی ورکرز پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی(فائل فوٹو ایس ہی اے)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے حفرالباطن کی ایک ریکروٹنگ ایجنسی میں غیر ملکی ورکرز پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم  دیا جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے منگل کو بیان میں کہا کہ ’حفر الباطن کمشنری کی ایک ریکروٹنگ ایجنسی میں غیر ملکی ورکرز پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے واقعہ  کا از خود نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کے احکام جاری کیے ہیں ۔ حملہ ایک سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی نے کیا تھا۔
پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ’ملزمان کے خلاف فوجداری کارروائی ہو گی، خصوصی عدالت کے سامنے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جائے گا‘۔  
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے مزید کہا کہ’ سعودی عرب میں فوجدار کے قوانین ہر فرد کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ حملہ کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر ہیں‘۔
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے مزید کہا کہ ’اگر کسی ورکر پر کسی قسم کا تشدد ہو تو وہ براہِ راست یا عینی شاہدین اس کی فوری اطلاع دیں‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ’ ریکروٹنگ ایجنسی کا لائسنس ضبط کرلیا گیا ہے‘۔
’ایجنسی کے ذمہ داران نے قانون محنت کے ضوابط کی خلاف ورزی کی، انہیں سیکیورٹی فورس کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔  
  بیان میں کہا گیا کہ ’قانون محنت کے قواعد و ضوابط کی اداروں سے پابندی کرانا اس کی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔
 

شیئر: