Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ میں سنگ تراشی فورم، ماہرین فن کے درمیان مقابلے

’فورم میں مقامی نوجوانوں کو بھی اپنے فن پاروں کی نمائش کی اجازت دی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض کے تاریخی علاقے الدرعیہ میں دنیا کے مختلف ممالک سے ماہرین فن نے سنگ تراشی فورم میں شرکت کی ہے جہاں نوجوانوں اور بچوں کو بھی اس کی تربیت دی جا رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق درعیہ میں سنگ تراشی فورم اور اس کے تحت مختلف سرگرمیاں 15 نومبر سے جاری ہیں۔
فورم کے تحت بین الاقوامی ماہرین کے درمیان سنگ تراشی کے مختلف نمونے بنانے کے مقابلے بھی جاری ہیں۔
ریاض آرٹ کی سرپرستی میں جاری فورم میں مقامی نوجوانوں کو بھی اپنے فن پاروں کی نمائش کی اجازت دی گئی ہے۔
فورم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ابھی تک 10 سے زیادہ تعلیمی اداروں نے اپنے طلبہ کا وزٹ کروایا ہے جن میں نورہ یونیورسٹی کی طالبات بھی شامل ہیں۔
 

شیئر: