Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے پروازوں میں اضافہ کریں گے: سعودی سفیر

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معطل ہونے والا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ اس خبر نے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے کے خواہشمند افراد میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ اسلام آباد میں ایئرپورٹ کے چیک ان کاؤنٹر پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے مسافروں کے مسائل سنے اور اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے جدہ اور ریاض کے لیے پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ مزید جانیے اردو نیوز کے نامہ نگار بشیر چودھری کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

شیئر: