Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لانس کلوزنر مستعفی، افغان کرکٹ ٹیم کو نئے کوچ کی تلاش

النس کلوزنر نے 2019 میں افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
افغانستان کرکٹ بورڈ ٹیم کے لیے نیا کوچ تلاش کر رہا ہے کیونکہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کوچ لانس کلوزنر کے ساتھ معاہدے کو مزید نہیں بڑھایا جارہا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے یہ بیان ایسے وقت پر جاری کیا ہے جب طالبان نے گذشتہ ماہ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سابق کھلاڑی میر واعظ اشرف کو تعینات کیا تھا۔
آئی سی سی حکام کی جانب سے افغان کرکٹ بورڈ پر زور دیا جا رہا ہے کہ خواتین کو بھی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے، تاہم طالبان نے اس کی ضمانت نہیں دی۔
لانس کلوزنر جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ 2019 سے تعیناتی کے بعد انہوں نے اپنی ملازمت کو انجوائے کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیم کے ساتھ دو برس گزارنے کے بعد میرے پاس بہت اچھی یادیں ہیں۔‘
لانس کلوزنر کی کوچنگ میں افغانستان نے تین ٹیسٹ میچز میں سے ایک جیتا، چھ ایک روزہ میچز میں سے تین جیتے اور 14 ٹی20 میچز میں سے نو میں کامیابی حاصل کی۔
ان کی سب سے اہم جیت 2019 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ویسٹ اندیز کے خلاف تھی۔
2021 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے پانچ میچز کھیلے جن میں سے دو میں فتح حاصل کی۔

شیئر: