Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اومی کرون سے متاثر سعودی شہری سے ملنے والوں کی نگرانی

کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی ماسک پہننا ضروری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ’ نئے کورونا وائرس اومی کرون سے متاثر سعودی شہری سے ملنے والوں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے۔‘
العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر العبد العالی نے بدھ کو نئے وائرس سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین نہ لی گئی تو ایسی صورت میں نئی شکلوں میں وائرس کے ابھرنے کے امکانات بڑھیں گے۔  
العبد العالی نے سب سے کہا کہ ’تمام لوگ وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں۔ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر جگہ حفاظتی ماسک پہننا ضروری ہے۔‘
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ’جو لوگ ویکسین کی دوسری خوراک لگوا چکے ہوں اور اس پر چھ ماہ گزر چکے ہوں وہ بوسٹر ڈوز جلد لگوا لیں۔‘
وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکلوں یا ویکسینوں کی اہمیت سے متعلق گمراہ کن دعوؤں اور افواہوں میں نہ آئیں۔ معتبر ذرائع ہی سے معلومات حاصل کی جائیں۔‘

 

شیئر: