Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے تیونس کو مزید 40 ٹن آکسیجن فراہم

پروگرام کے تحت 200 ٹن آکسیجن فراہم کی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے تیونس کو مزید 40 ٹن سیال آکسیجن فراہم کی ہے۔
 200 ٹن آکسیجن فراہم کی جائے گی، اس میں سے چالیس ٹن حوالے کی گئی ہے۔ 
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تیونس کا صحت شعبہ کورونا وبا سے نمٹنے کےلیے سیال آکسیجن کا انتہائی ضرورت مند ہے۔

 وزیر صحت کی موجود گی میں آکسیجن کی کھیپ حوالے کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)

 تیونس کے وزیر صحت علی مرابط ، تیونس میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الصقر، عسکری ادارے صحت کے ڈائریکٹر جنرل مصطفیٰ الفرجانی اور ایوان صدارت کے مشیر اول عبدالروف عطااللہ کی موجودگی میں آکسیجن کی کھیپ حوالے کی گئی ہے۔
تیونس کے وزیر صحت نے کہا کہ ’مملکت نے تیونس کی عوام کی آزمائش کی گھڑی میں جو مدد کی ہے وہ کوئی نئی بات نہیں۔ سعودی عرب نے ہمیشہ برے وقت میں دوستوں اور بھائیوں کا ساتھ دیا ہے۔ تیونس کی عوام سعودی عرب کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گے‘۔  
تیونسی وزیر کا کہنا تھا کہ’ ملک میں اس وقت صحت صورتحال کسی حد تک تسلی بخش ہے۔ گزشتہ دنوں وبا کی شدید لہر آئی ہوئی تھی۔ سعودی عرب کی طبی امداد نے وبائی بحران کو قابو کرنے میں بڑا سہارا دیا ہے‘۔  

شیئر: