Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طبی عملے نے دل کے عارضے میں مبتلا یمنی کی زندگی بچا لی

شاہ سلمان مرکز برائے طبی امداد دل کے 540 آپریشن کر چکا ہے( فوٹو ایس پی اے)
 شاہ سلمان مرکز برائے طبی امداد کی ٹیم نے المکلا میں دل کے عارضے میں مبتلا یمنی شہری کی زندگی بچالی۔
یمنی شہری دل میں انجماد خون کے عارضے میں مبتلا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے طبی عملے کا کہنا ہے کہ یمنی شہری کے دل کی بائیں جانب والی شریان مکمل طور پر بند ہو گئی تھی۔ آپریشن کرکے خون کی گردش بحال کردی گئی۔

 مریض کو رات کے آخری پہر سینٹر لایا گیا تھا( فوٹو ایس پی اے)

 مریض کو رات کے آخری پہر سینٹر لایا گیا۔ طبی معائنے کے بعد فوری آپریشن کا فیصلہ کر کے یمنی شہری کی زندگی بچالی گئی۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے طبی امداد اب تک حضر موت صوبے کے المکلا شہر میں دل کے 540 آپریشن کر چکا ہے۔ اس سے محدود آمدنی والے یمنیوں کو فائدہ ہوا ہے۔  

شیئر: