Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کن علاقوں میں رواں ماہ زیادہ بارش کا امکان

درجہ حرارت معمول سے ایک سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے دسمبر کے دوران موسم کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ دسمبر میں مملکت بھر میں درجہ حرارت معمول سے ایک سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس بات کی قوی امکان ہے کہ حدود شمالیہ، تبوک، حائل ریجنوں اور الشرقیہ نیز ریاض ریجن کے بعض مقامات پر دسمبر میں بارش گزشتہ برس کے دسمبر کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے دیگر علاقوں میں بارش معمول کے مطابق متوقع ہے البتہ جازان واحد علاقہ ہے جہاں ماہ رواں کے دوران معمول سے کم ہوگی۔

 

شیئر: