Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تعلیم بکنے نہیں دیں گے‘ اسلام آباد میں اساتذہ سڑکوں پر

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت وفاقی تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے اور کالجز کو فیڈرل کالج اور ایجوکیشن کے تحت کرنے کے خلاف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اساتذہ کو سکولوں کی نجکاری کا خدشہ ہے۔ ایک استاد نے اردو نیوز کو بتایا کہ اس کے نتیجے میں بچوں سے فیسیں لی جائیں گی، جو کہ سکول کے کئی بچوں کے والدین باآسانی نہیں ادا کر سکتے۔ مزید جانیے اردو نیوز کے نامہ نگار شیمبر ایلگزینڈر کی اس ویڈیو میں۔

شیئر: