Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات، یمن میں قیام امن کےلیے جاری کوششوں کا جائزہ

حوثیوں کے مسلسل حملوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں متعین سعودی سفیر محمد بن سعید الجابر نے جمعے کو ریاض میں مملکت میں امریکی اور یمن میں متعین امریکی ناظم الامور سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے سے متعلق ملاقات میں یمن میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں، وہاں کی سیاسی اور معاشی صورتحال، سعودی عرب کی سول اور معاشی تنصیبات پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ریاض معاہدے کی دیگر دفعات پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی مسترد کرنے، یمنی عوام پر مسلسل حملے بند نہ کرنے، صنعا میں امریکی سفارتی کمپلکس پر حوثیوں کے حملے اور وہاں سے متعدد اہلکاروں کو حراست میں لینے جیسے امور پر بھی بات چیت کی ہے۔
علاوہ ازیں صافر آئل ٹینکر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے۔ ریاض معاہدے کی دیگر دفعات پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

شیئر: