Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کے خلاف عراق کے ساتھ کھڑے ہیں: او آئی سی

شمالی عراق کے ایک قریے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) نے شمالی عراق کے ایک قریے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور شہریوں اور سیکیورٹی اہلکار سمیت متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے ایک بیان میں ہلاک ہونے والے کے اعزہ، عراقی حکومت اور عوام سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی سے متعلق اپنےغیرمتزلزل موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ’ او آئی سی ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف تھی اور رہے گی۔ دہشت گردی، تشدد پر قابو پانے کے سلسلے میں عراق کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

شیئر: