Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے جنرل مطلق بن سالم الازیمع کی ملاقات

مطلق بن سالم الازیمع کو مشترکہ افواج کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل مطلق بن سالم الازیمع کو نئے عہدے کا اعزازدیا ہے۔
 ایوان شاہی سے جاری ہونے والے فرمان کے مطابق مطلق بن سالم الازیمع کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر مشترکہ افواج کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔  

جنرل مطلق الازیمع نے شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے نئےعہدے پر جنرل مطلق الازیمع کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  
مشترکہ افواج کے کمانڈر جنرل مطلق الازیمع نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شاہی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش ممکن کوشش کریں گے۔

شیئر: