Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں چار ہزار 720 رضا کاروں کی پانچ لاکھ گھنٹے خدمات

معذوروں کے لیے ویل چیئر چلانے والوں کی خدمات بھی لی گئی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اور سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران چار ہزار 720 رضا کاروں نے مسجد الحرام میں پانچ لاکھ سے زیادہ گھنٹے رضاکارانہ خدمات میں گزارے ہیں۔
انتظامیہ (تطوع) رضاکارانہ پروگرام کے تحت معاشرے میں فلاحی خدمات کو فروغ دے رہی ہے۔ 
الوطن اخبار کے مطابق سیکریٹری سربراہ انتظامیہ انجیئنئر امجد الحازمی نے بتایا کہ رضاکارانہ کام زندہ معاشروں کی پہچان ہیں۔ مسجد الحرام میں رضاکارانہ خدمات کی اہمیت دنیا بھر میں کورونا وبا کے زمانے میں خاص طور پر سامنے آئی ہے۔  

کورونا وبا کی وجہ سے صورتحال مشکل ہو گئی تھی(فوٹو ٹوئٹر)


انجیئنئر امجد الحازمی نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران زائرین کو خاص انداز میں سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے صورتحال مشکل ہو گئی تھی۔ 
رضاکارانہ خدمات کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سعود الزہرانی نے بتایا کہ وبا کے زمانے میں ایسے رضاکاروں کی خدمات پر خصوصی توجہ کی گئی جو وبائی امراض کے ماحول میں کام کرنے کا سلیقہ اور تجربہ رکھتے ہوں۔ اس دوران بوڑھوں اور معذوروں کے لیے ویل چیئر چلانے والوں کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔

شیئر: