Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں کار سے 28 کلو گرام حشیش برآمد، مقامی شہری گرفتار

سیکیورٹی چیک پوسٹ سے گزرنے والے ایک شہری کو شبے پر روکا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جازان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ 28 کلو گرام حشیش ضبط کر کے مقامی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جازان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ’ امن عامہ اور سرحدی محافطوں کے سرحدی دستے نے الدائر کمشنری میں سیکیورٹی چیک پوسٹ سے گزرنے والے ایک شہری کو شبے پر روکا‘۔
’امن عامہ کے اہلکاروں نے گاڑی روک کر اس کی تلاشی لی، گاڑی کے خفیہ خانوں سے حشیش برآمد ہوئی جسے ضبط کرلیا گیا‘۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’حشیش ضبط کرکے مقامی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلق ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔

شیئر: