Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کار نظام کے تحت ٹیکسیوں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ، ریاض سے آغاز

آئندہ مرحلے میں بسوں اور ٹرکوں کی خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ ہوں گی۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے انتباہ کیا ہے کہ ٹیکسیوں کی متعدد خلاف ورزیاں آن لائن ریکارڈ ہوں گی۔ پہلے مرحلے کا آغاز دارالحکومت ریاض سے کیا جائے گا۔ 
اخبار 24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکسیوں کو روک کر یہ دیکھا جائے گا کہ آیا آپریشنل کارڈ موثر ہے یا اس کی میعاد ختم ہو گئی ہے۔ 
یہ بھی چیک کیا جائے گا کہ آیا ٹیکسی ڈرائیور کے پاس خصوصی ڈرائیونگ کارڈ ہے یا نہیں۔ گاڑی کا آپریشنل کارڈ بھی دیکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس سے پہلے کہہ چکی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزیاں خودکار سسٹم کے تحت ریکارڈ کی جائیں گی۔
آئندہ مرحلے میں بسوں اور ٹرکوں کی خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ ہوں گی۔ 
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیوں کے اندراج کا پروگرام ٹریفک سلامتی پروگرام کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔ 

شیئر: