Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموزین سروس کے لیے احتیاطی تدابیر کیا؟

ڈھائی ماہ کی بندش کے بعد لیموزین سروس بحال کی گئی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے وزارت صحت کی جانب سے ’محتاط واپس‘ کا سلوگن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف معاملات میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔
سبق نیوز نے لیموزین میں بیٹھنے کےلیے وزارت صحت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا ہے کہ لیموزین سروس استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ خود اور دوسرے بھی اس مہلک وائرس سے محفوظ رہیں۔
 ہدایات میں کہا گیا ہے کہ  گھر سے باہر جاتے اور لیموزین میں بیٹھنے سے قبل اس امر کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ کے پاس سینٹائزہو۔
 ایک اضافی کپڑے والا ماسک اپنے ہمراہ رکھیں۔ ٹیکسی کی عقبی نشست پر بیٹھیں جبکہ  ٹیکسی کی اندرونی اشیا اور سیٹوں کو چھونے سے اجتناب کریں۔
 ہدایات میں مزید کہا گیا کہ  ٹیشو پیپر یا دیگر اشیا کو استعمال کے بعد ڈسٹ بن میں پھینکیں۔ کوشش کریں کہ کیش پیمنٹ کے بجائے اسپن سروس استعمال کی جائے۔
واضح رہے وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر پر مبنی معلومات سوشل میڈیا کےعلاوہ اپنی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کی ہیں تاکہ ان پر عمل کرتے ہوئے کورونا سے محفوظ رہا جاسکے۔
یاد رہے کہ معمولات زندگی ڈھائی ماہ کی بندش کے بعد لیموزین سروس بحال کی گئی ہے۔

شیئر: