Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان، عسیر اور نجران میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام

54 ٹن قات اور 352 کلو گرام حشیش سمگل کی جا رہی تھی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے جازان، عسیر اور نجران میں 54 ٹن قات ( نشہ آور پتوں ) اور 352 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ ’سیکیورٹی اہلکار منشیات سمگلروں اور ان کا کاروبار کرنے والوں کا چوبیس گھنٹے تعاقب کر رہے ہیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’جازان، نجران اورعسیر میں 352 کلو گرام حشیش اور 368 کلو گرام (54 ٹن) قات کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ’ 63 سمگلروں کوحراست میں لیا گیا ان میں سے 30 سعودی شہری ہیں جبکہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 33 ہیں‘۔
ان میں سے 23 کا تعلق یمن اور دس کا ایتھوپیا سے ہے۔ زیر حراست افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط شدہ حشیش و قات کے ساتھ متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا۔  

شیئر: