Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، بحرینی محکمہ کسٹم کے تعاون سے منشیات ضبط

’مذکورہ پارسل کو ریاض محکمہ کسٹم نے بھی ریلیز کر دیا تاکہ اسے وصول کرنے والوں تک پہنچا جاسکے‘ (فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب اور بحرین کے محکمہ کسٹم کی مشترکہ کارروائی سے 39070 نشہ آور گولیاں بحرین سے سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرین محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’سعودی محکمہ کسٹم کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاع کی بنا پر بحرین سے آنے والے ایک پارسل کی نشاندہی کی گئی‘۔
’مذکورہ پارسل منامہ ایئرپورٹ سے ریاض پہنچایا جارہا تھا جس میں نشہ آور گولیاں موجود تھیں‘۔
’طے شدہ آپریشن کے تحت مذکورہ پارسل کو معمول کی کارروائی کے بعد ریاض جانے کے لیے ریلیز کردیا گیا‘۔
’بعد ازاں مذکورہ پارسل کو ریاض محکمہ کسٹم نے بھی ریلیز کر دیا تاکہ اسے وصول کرنے والوں تک پہنچا جاسکے‘۔
بحرینی محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ ’ریاض ایئرپورٹ پر نشہ آور گولیوں پر مشتمل پارسل کو وصول کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا‘۔

شیئر: