Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ میں ایک اور نئی سہولت کا اضافہ

اسلحہ لائسنس کی رپورٹ توکلنا ایپ میں مہیا ہوگی(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی عرب میں توکلنا ایپ انتظامیہ نے صارفین کی سہولتوں میں ایک اور سہولت کا اضافہ کیا ہے۔ اسلحہ کے لائسنس اور اسے رکھنے کی رپورٹ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے توکلنا ایپ میں مہیا ہوگی۔  
اخبار24 کے مطابق توکلنا ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس اوراسے رکھنے کا ریکارڈ توکلنا اور ابشر ایپس کے ذریعے پیش کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں توکلنا ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے نئی سہولتیں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ 
توکلنا ایپ کی مدد سے وزارت داخلہ، محکمہ امن عامہ، وزارت بلدیات و دیہی امور یا سوشل انشورنس پبلک کمیشن کے ریکارڈ پر موجود خلاف ورزیاں معلوم کی جا سکتی ہیں۔
ایپ کو متعدد سرکاری اداروں خصوصاً داخلہ، صحت، انصاف، بلدیاتی و دیہی امور، فروغ افرادی قوت اور حج وعمرہ کی وزارتو ں سے مربوط کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: