Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزہ پر آنے والے توکلنا‘ اور ’صحتی‘ ایپ پر کیسے رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں؟

ابشر پلیٹ فارم پر وزٹ وزیرے پر آنے والوں کے لیے معلومات موجود ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
 ایک شخص نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے حوالے سے دریافت کیا ہے کہ ’میری والدہ وزٹ ویزے پر براستہ دبئی آرہی ہیں، ان کو ’ توکلنا‘ اور ’صحتی‘ پر کیسے رجسٹرڈ کرانا ہو گا یا مقیم پورٹل پر رجسٹرکرانا ضروی ہے؟‘ 
وزارت صحت کے قانون کے تحت وہ افراد جو سفری پابندی والے ممالک سے آتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ طبی معلومات  فراہم کرنے کےلیے صحتی ایپ پر خود کو رجسٹرکرائیں۔ 
واضح رہے کہ صحتی ایپ پاکستان میں بھی کام کرتی ہے جبکہ وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر موجود ’ابشر‘  پلیٹ فارم کا ’قدوم‘ پورٹل رجسٹریشن یعنی اکاونٹ بنائے بغیر بھی کام کرتا ہے۔
ابشر پلیٹ فارم پر موجود ’ قدوم‘ پورٹل پر وزٹ ویزے پر آنے والوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
ابشر کے قدوم پورٹل پر https://muqeem.sa/#/vaccine-registration/home 
وزٹ ویزے پر آنے والوں کی بھی دو کیٹگریز بنائی گئی ہیں جن میں ویکسین یافتہ وزٹر اور غیر ویکیسن یافتہ وزٹر شامل ہیںـ 
ویکسین یافتہ وزٹر یا غیر ویکسین یافتہ وزٹر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے بعد شہریت کا انتخاب کریں اور دوسرے خانے میں ویزہ نمبر درج کرنے کے بعد ظاہر ہونے والی ہدایات پرعمل کریں۔ 
https://eservices.moh.gov.sa/CoronaVaccineRegistration 
درج بالا لنک ایڈریس وزارت صحت کی جانب سے ای سروس کا ہے جس پرویکسینیشن کی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔  
وہ افراد جن کا تعلق سفری پابندی والے ملک سے ہے اور انہوں نے مملکت میں لگائی جانے والی ویکسین نہیں لگوائی انہیں اپنی ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے وزارت صحت کی ای سروس کے پورٹل پررجسٹریشن کرانا ہوگی جس کا لنک دیا گیا ہے۔ 

سعودی عرب میں ویکسین لگوانے والے صحتی ایپ پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

وزٹ ویزے پر آنے والوں کو چاہیے کہ جب وہ مملکت پہنچ جائیں تو توکلنا ایپ انسٹال کرلیں جس پر ان کی ویکسینیشن کا اندراج ہو جائے گا، علاوہ ازیں صحتی بھی انسٹال کی جا سکتی ہےـ
سعودی عرب میں ویکسین لگانے والے ایک شخص نے دریافت کیا ہے کہ ’ایک ویکسین سعودی عرب میں لگوائی اب پاکستان میں ہوں یہاں توکلنا ایپ اوپن نہیں ہورہی، پہلی خوراک کا ثبوت کیسے دوں؟‘ 
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کورونا سے بچاؤ کےلیے لگائی جانے والی ویکسین کا مصدقہ ریکاڈ معلوم کرنے کے لیے سمارٹ فونز پرتوکلنا اور صحتی ایپ کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے جس کے ذریعے اقامہ ہولڈرز یا سعودی شہریوں کا ویکسینیشن ریکاڈ دیکھا جاسکتا ہے، علاوہ ازیں ویکسین کا سرٹیفکیٹ بھی ایپ پرموجود ہے۔ 
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایپ صحتی پاکستان میں بھی  کام کرتی ہے۔ وہ افراد جنہوں نے ایک ویکسین سعودی عرب میں لگوائی ہے انہیں چاہیے کہ صحتی ایپ کو اپ ڈیٹ کریں جس کے بعد ان کا ویکسینیشن سٹیٹس بھی اپ ڈیٹ ہوجائے گاـ 
واضح رہے کہ پاکستان میں ’توکلنا‘ ایپ کام نہیں کرتیـ اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں چند ممالک کے لیے توکلنا ایپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جسے بعد ازاں دیگر ممالک کے لیے بھی فعال کردیا جائے گاـ 

شیئر: