Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین سے سعودی عرب آنے والے توکلنا میں اندراج کیسے کرائیں؟

دونوں ملکوں نے ہیلتھ پاسپورٹ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔( فوٹو الشرق الاوسط)
توکلنا ایپ انتظامیہ نے سعودی عرب آنے والے بحرینی شہریوں کے لیے اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق توکلنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ’تسجیل جدید‘ (نئے اندراج) کو پش کریں جس کے بعد زائر یا خلیجی کا انتخاب کریں پھر مطلوبہ معلومات کا اندراج کریں اور شرائط کی پابندی کی منظوری دیں۔
توکلنا ایپ انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ صارف کو اپنے موبائل پر ایس ایم ایس کوڈ موصول ہوگا اسے ایپ میں درج کرنے کے بعد پاسورڈ ملے گا۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب اور بحرین نے جمعرات کو ہیلتھ پاسپورٹ موثر کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
فریقین نے سعودی ایپ توکلنا اور بحرینی ایپ ’مجمتع وائی‘ کے حوالے سے اتفاق کیا تھا۔ دونوں ملکوں کے حکام کی کوشش ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر پر عمل کیا جائے۔
دونوں ممالک اس حوالے سے قواعد و ضوابط پر عمل درآِمد کی نگرانی کریں اور یہ کام دونوں ملکوں کے پاسپورٹ حکام ہیلتھ پاسپورٹ ڈیٹا کو ایک دوسرے سے مربوط کر کے انجام دیں۔
ہیلتھ پاسپورٹ کے اجرا کا مقصد سفری کارروائی میں آسانی اور تیزی پیدا کرنا ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ کنگ فہد پل کا عملہ مسافروں کے نجی اور صحت کوائف کا ریکارڈ  لمحوں میں چیک کر لیں۔

شیئر: